رروزانہ 3100 کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی‎

8 Apr, 2020 | 11:46 AM

Shazia Bashir

مال روڈ (علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے قائم کابینہ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس بھی ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں روزانہ 3100 مریضوں کے کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے اورآئندہ چند روزمیں ٹیسٹ کرنے کی استعداد کار 5 ہزار تک بڑھائی جائے گی۔

گزشتہ روز 1785 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، پنجاب میں مجموعی طورپر تقریباً 19 ہزار  تشخیصی کٹس موجود ہیں جبکہ 2 ہزار مزید کٹس آج این ڈی ایم اے سے مل جائیں گی، صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی ٹیسٹنگ کی سہولت کیلئے لیبزبن رہی ہیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے 8 لیبز کو جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں دفعہ 144پر سختی سے عملدر آمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، صوبائی حکومت نے عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کیے ہیں۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ڈبل سواری پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے، محکمہ صحت ضروری سازو سامان اورآلات خریدنے کا عمل جلد مکمل کرے۔

انہوں نے کہا کہ قرنطینہ مراکز یا آئسولیشن وارڈز میں موجود مریضوں کے 14 دن کے بعد دوبارہ ٹیسٹ ہوں گے اور جن مریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا وائرس سے متاثرہ حاملہ خواتین کیلئے ہسپتالوں میں علیحدہ وارڈز کے قیام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہورکے ساتھ دیگر اضلاع میں بھی متاثرہ حاملہ خواتین کیلئے علیحدہ وارڈز بنائے جائیں۔

وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر جراثیم کش سپرے کرنے والی خصوصی گاڑی ”دی مسٹ کوئین“ میدا ن میں آگئی، انہوں نے خصوصی گاڑی سے سپرے کرنے کا عملی مظاہرہ دیکھا، اور مقامی وسائل سے سپرے وہیکل تیار کرنے پر خوشی کا اظہارکیا۔

 
 
 
 

مزیدخبریں