احسن اقبال کی حکومت پر کڑی تنقید

8 Apr, 2020 | 11:01 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) مسلم لیگ ن کےسیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت میں کرپشن وائرس ثابت ہو چکی ہے , چینی اور آٹے سے سونا بناکر لوگوں کو لوٹا گیا ہے , ایف آئی اے کی رپورٹ آنے کےبعداب کرپشن ثابت ہو چکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال  حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجود حکومت نے نےچینی اور آٹے کا بحران پیدا کرکے عوام کو لوٹا, ایف آئی اے کی رپورٹ آنے کےبعداب کرپشن ثابت ہو چکی ہے ,کرپشن ثابت ہونےکےباوجود نیب کہاں ہے ؟ نیب نے ڈیڑھ سو ارب روپے جیبوں میں ڈالنے والوں کو کیوں گرفتار نہیں کیا ؟ احسن اقبال نے کہا کیا نیب بھی لاک ڈاون کا شکار ہے.
احسن اقبال کا کہناتھا کہ حکومت نے چند وزرا کے قلمدان میں ردوبدل کرکےعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی ہے,ایف آئی اے کی رپورٹ میں حقائق سامنے آچکے ہیں، ملوث افراد کی نشاندہی ہوچکی ہے,الزامات ثابت ہونے کے باوجود نیب ملزمان کو گرفتار کیوں نہیں کررہی؟  نیب کہاں ہے ؟

واضح رہے کہ چینی رپورٹ پر فرانزک آڈٹ کروانے کی سفارش کی گی تھی فرانزک آڈٹ کیلئے  6 رکنی بورڈ تشکیل دے دیا گیا تھا، ہائی پاور بورڈ کی تحقیقات جاری تھیں کہ چینی رپورٹ کو پبلک کر دیا گیا ,رپورٹ میں ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا گیا ، شوگر انڈسڑی ایسوسی ایشن اور دیگر اداروں کا موقف بھی رپوٹ میں شامل نہیں، نامکمل رپوٹ 9 مارچ کو جمع کروا دی گئی  جس کی روشنی میں 16 مارچ کو انکوائری کمیشن تشکیل پایا تھا ،رپوٹ پبلک کرنے میں پی ایم آفس کے کچھ افسران اور دو  سینئر وفاقی وزیر وں کا اہم کردار ہے ۔

ایف آئی اے رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ ملک میں چینی بحران کاسب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا، دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور تیسرے نمبر پر حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا۔

مزیدخبریں