(سٹی 42) محکمہ اطلاعات و ثقافت نے پنجاب کے 1360 فنکاروں کو 20 ہزار روپے مالی مدد فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے پنجاب کے فنکاروں کی مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے 1360 فنکاروں میں فی کس 20 ہزار روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رقم آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت منتخب فنکاروں کو ادا کی جائے گی۔
محکمہ اطلاعات و ثقافت کے مطابق فنکاروں کو مارچ اپریل، مئی کی رقم یک مشت ادا کی جائیں گی جبکہ کیش مختلف اضلاع میں قائم پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے سنٹرز سے حاصل کی جاسکے گی۔ یک مشت رقم ادا کرنے کا فیصلہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔