فضائی مسافروں کے لیے بری خبر، فلائیٹ شیڈول 30 جون تک معطل

8 Apr, 2020 | 12:21 AM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید)اندرون ملک پروازوں پر پابندی 11اپریل سے بڑھا کر 14اپریل تک کر دی گئی ہے، ائیربلیو نے اندرون و بیرون ملک تمام پروازیں 15 اپریل سے 30 جون تک کیلئے منسوخ کر دیں۔

ذرائع کے مطابق ائیربلیو کے جنرل مینجر فلائٹ سروسز نے تمام سٹیشنز اور سیلز مینجرز کو مطلع کردیا ہے۔سیلز مینجرز کو ٹکٹوں کی بکنگ سے بھی روک دیا گیاہے۔دوسری جانب سول ایوی ایشن کے احکامات کی روشنی میں اندرون ملک پروازوں پر پابندی میں 14اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔

سیرین ائیر نے 14اپریل تک اندرون ملک فلائٹ شیڈول معطل کر دیاہے جبکہ اسلام آباد سے سکردو دو طرفہ فلائٹ آپریشن بحال رہے گا، کارگو طیاروں کو بھی آپریشن جاری رکھنے کی اجازت ہو گی۔اس سے قبل ایوی ایشن کی جانب سے اندرون ملک پروازوں پر 11اپریل تک پابندی لگائی گئی تھی۔

مزیدخبریں