’’حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے‘‘

8 Apr, 2019 | 10:48 PM

Arslan Sheikh

( عمر اسلم ) صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس، سابق وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف آئندہ چند روزمیں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر آنے والے کارکنان سے ملاقات کریں گے جبکہ مسلم لیگ (ن) اپنی حکومت بنانے کے حوالے سے پرامید ہے۔

قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن پر اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت جبکہ ملک کے معاشی حالات پر میاں شہبازشریف نے تشویش کااظہار کیا۔ اس موقع پر سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ (ن) لاہور پرویز ملک کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) دوبارہ حکومت بنائے گی۔

قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ خواجہ عمران نذیر اور غزالی سلیم بٹ کا کہنا ہے کہ تبدیلی کو ووٹ دینے والے بھی اب میاں نوازشریف کو یاد کر رہے ہیں۔  

مزیدخبریں