آبادی میں اضافے کی اصل وجہ کیا؟ 12ویں جماعت کی کتاب میں حیران کن انکشاف

8 Apr, 2019 | 07:48 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( اکمل سومرو ) درسی کتابوں میں متنازع مواد شامل کیا جانے لگا، آبادی میں اضافے کی وجہ گرمی کی شدت اور بیواؤں سے شادی قرار، سٹیج ڈراموں والے لطیفے بھی شامل کردئیے، متنازع مواد بارہویں جماعت کی سوشیالوجی میں شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارہویں جماعت کی سوشیالوجی کی کتاب میں آبادی میں اضافے سے متعلق متنازع مواد شامل کیا گیا ہے، درسی کتاب میں آبادی میں اضافے کو موسمیاتی شدت سے جوڑ دیا گیا ہے، کتاب کا نصابی مواد لطیفوں سے مشابہت رکھتا ہے۔ کتاب کے صفحہ نمبر 195 اور 196 پر بیوہ خواتین کے ساتھ شادی کو بھی آبادی میں اضافے کی وجہ قرار دے دیا گیا۔

 مذکورہ درسی کتاب 2007 سے سرکاری و نجی کالجوں میں پڑھائی جا رہی ہے،، پروفیسر عبدالعزیز تگہ کی تحریر کردہ متنازع مواد پر مشتمل کتاب پر ٹیکسٹ بک بورڈ خاموش ہے۔ انگریزی میں لکھی یہ کتاب ’’ انٹروڈکشن ٹو پاکستانی سوسائٹی‘‘ عبد الحمید تگہ پبلشرز نے شائع کی ہے، مذکورہ کتاب کو بطور ٹیکسٹ بک صوبے بھر کے کالجوں میں رائج کیا گیا ہے۔

 وہ لطیفے جو نجی محفلوں اور سٹیج ڈراموں میں سنائے جاتے تھے درسی کتب میں شامل کرنے پر ماہرین تعلیم کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا۔ اس کتاب کے مواد کی منظوری کس نے دی ہے اس پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ سوشیالوجی کی اس کتاب کا مواد انتہائی ناقص جبکہ گرامر کی لاتعداد غلطیاں بھی موجود ہیں۔

مزیدخبریں