ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کھیل 'ہاکی' کی تباہی کیخلاف لاہور پریس کلب باہر احتجاج

 قومی کھیل 'ہاکی' کی تباہی کیخلاف لاہور پریس کلب باہر احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور پریس کلب میں خواجہ طارق عزیز، منظور جونیئر، خواجہ جنید ،ثقلین سمیت سابق اولمپیئنز کی بیٹھک، وزیراعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ، فیڈریشن کو مستعفی ہونے کا ایک مہینے کا الٹی میٹم دے دیا۔

سابق اولپینز ایک بار پھر ہاکی بچانے کے لئے اکٹھے ہوگئے، لاہور پریس کلب میں پاکستان اولمپیئنیز فورم کے سیمینار میں سابق ہاکی اولمپینز خواجہ طارق عزیز،سلیم ناظم، حنیف خان، خالد بشیر، منظور جونیٸر، خواجہ جنید، کرنل ریٹاٸرڈ مدثر، نوید عالم، محمد ثقلین، سندھ کے سابق وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور قومی کھیل کی تنزلی کا ذمہ دار ٹھرایا۔

سینٸر اولمپٸنز نے بہتری کے لۓ تجاویز دیتے ہوۓ گراس روٹ سطح پر توجہ دینے اور میرٹ پر آفیشلز اور کھلاڑیوں کے انتخاب پر زور دیا۔ سیمینار کے اختتام پر پاکستان کے مختکف ہاکی کلب کے کھلاڑیوں نے کتبے اٹھا کر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

Shazia Bashir

Content Writer