جذبہ خیر سگالی کی جانب پاکستان کا ایک اور احسن قدم

8 Apr, 2019 | 03:40 PM

M .SAJID .KHAN

(مظہر عباس) جذبہ خیر سگالی کے تحت 100 بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کے بعد لاہور ریلوے سٹیشن پہنچا دیا گیا، بھارتی ماہی گیر ٹرین کے ذریعہ کراچی سے لاہور پہنچے، جہاں سے انکو بذریعہ واہگہ بارڈر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مختلف کاروائیوں کے دوران گرفتار کیے گئے بھارتی ماہی گیر رہائی پانے پر علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور ریلوے سٹیشن پہنچے، جہاں ایدھی رضا کاروں نے ماہی گیر قیدیوں کو بھارت واپسی کے لیے سہولیات فراہم کیں،رہائی پانے والے ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ گھر والوں کے پاس جانے کی بے حد خوشی ہے، رہائی پر پاکستانی حکومت کے شکرگزار ہیں۔

پاکستان سے امن کا پیغام لیکر اپنے ملک جا رہے ہیں،بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے سفری اخراجات اور تحائف دیئے گئے، ماہی گیروں کو بھارتی حکام کے حوالے کرنے کے لیے لاہور ریلوے اسٹیشن سے اسپیشل ایدھی بسوں کے ذریعے واہگہ باڈر روانہ کیا گیا. 

مزیدخبریں