شاہراہوں پروال چاکنگ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار

8 Apr, 2019 | 01:19 PM

Shazia Bashir

سٹی42: شہر کی دیواروں پراشتہار بازی کی روک تھام کے لیے محکمہ بلدیات وال چاکنگ کے خلاف ان ایکشن، اشتہاری مواد لکھنے اورلکھوانے والے دونوں پابند سلاسل ہونگے۔

       تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو وال چاکنگ کے خلاف مہم چلانے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمود مسعود تمنا کوموصول ہونے والےمراسلے کے مطابق دیواروں پراشتہاری مواد لکھنے لکھوانے والوں کے خلاف ایف آئی آردرج کرائی جائے گی۔

وال چاکنگ کو ختم کرانا لوکل گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے، جبکہ8  سے 13 اپریل تک پورے شہر کی دیواروں سے متعلق چیف آفیسرایم سی ایل روزانہ کی بنیادپر رپورٹ تیار کرینگے، چیف آفیسر ماڈل شاہراہوں، چوک، چوراہوں میں ہونے والی وال چاکنگ کا فوری ازخود نوٹس لیں۔ دیواروں پرلگے پوسٹرز اور نفرت انگیز جملوں کوختم کیا جائے گا، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمود مسعود تمنا کا کہنا ہے کہ تمام زونز کو ہدایات کر دی گئی ہیں، جہاں نفرت انگیز مواد نظرآئے گا اسکومٹا کر متعلقہ تھانہ پولیس کو کارروائی کے لئے بتایا جائے گا۔

مزیدخبریں