پنجاب حکومت کے پینشن واجبات میں مسلسل اضافے سے حکومت پریشان

8 Apr, 2019 | 01:10 PM

Shazia Bashir

سٹی42: پنجاب حکومت کے پینشن واجبات میں مسلسل اضافے سے حکومت پریشان، پینشن واجبات میں اضافہ روکنے کے اقدامات پرغورو فکرشروع کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطاق پنشن کے واجبات 200ارب سے تجاوز کر گئے،2013 میں پنشن کے واجبات 100ارب روپے تھے جو کہ  2016 میں148 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ 2018 میں پنشن کے واجبات 200 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں، بڑھتے ہوئے پنشن کے واجبات سے ترقیاتی اخراجات پر اثر پڑنے لگا، محکمہ خزانہ نے پنشن واجبات کوکم کرنے کیلئے غور و فکر شروع کردیا ہے۔

پینشن اور تنخواہوں کےاخراجات بڑھنے سے سالانہ ترقیاتی پروگرام متاثر ہوگا۔

مزیدخبریں