(سٹی42) ایف آئی اے حکام نے حمزہ شہباز شریف کے مبینہ فرنٹ مین کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا،محمد مشتاق ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام نے پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف کے مبینہ فرنٹ مین کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا،محمد مشتاق ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا،ایف آئی اے نےمحمد مشتاق کو فلائٹ پرسوارنہیں ہونےدیا،حمزہ شہباز کی ماڈل ٹاؤن میں گرفتاری کے موقع پر مشتاق انڈر گراؤنڈ ہوگیا تھا،ایف آئی اے حکام نے محمد مشتاق کو نیب لاہور کے حوالے کردیا۔
ایف آئی اے حکام کاکہنا تھاکہ رمضان شوگرملزکےمنیجر محمدمشتاق کانام ای سی ایل میں شامل ہے،منیجرمحمد مشتاق کوآف لوڈ کرکے نیب کے حوالے کردیا، ان کودبئی فرارہونے کی کوشش میں گرفتار کیاگیا،محمد مشتاق پی آئی اے کی پرواز203سےلاہورسےدبئی روانہ ہورہا تھا،محمد مشتاق نے سلمان شہبازکےاکاؤنٹ میں 60کروڑکی ٹرانزکشن کی تھی۔