(جنید ریاض)لاہور کے نواحی علاقےٍ برکی ہڈیارہ میں واقع ہائی سکول میں طالبات نےہیڈمسٹریس کےرویہ کے خلاف کلاسزکابائیکاٹ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے برکی ہڈیارہ میں واقع ہائی سکول کی ہیڈمسٹریس رفعت صابری کے ناروا سلوک پر طالبات اور خواتین اساتذہ میدان میں آگئیں، طالبات نے مطالبہ کیا کہ سکول کی ہیڈمسٹریس رفعت صابری کو فی الفور برطرف کیا جائے،ہیڈمسٹریس ٹیچرز کے ساتھ بھی بدسلوکی کرتی ہے۔
خواتین اساتذہ کا کہنا تھا کہ متعدد بار سی ای او ایجوکیشن کو نارواسلوک کیخلاف درخواستیں دیں،درخواستوں کے باوجود ایجوکیشن اتھارٹی نے ایک نہیں سنی،خواتین اساتذہ کا بھی یہی کہنا تھاکہ فی الفور ہیڈمسٹریس کو برطرف کیا جائے۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اختر کا کہنا تھاکہ ہیڈمسٹریس رفعت صابری کے مسئلہ پر ڈی ای او سکینڈری سکول کو انکوائری کاحکم دیا، جس کے بعدہیڈمسٹریس کو ہٹانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔