(شاہ رخ ندیم) تبدیلی سرکار نے پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قمیت میں اضافہ کردیا، عوام کو ریلیف دینے کے وعدے کرنے والی حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اشیاء خورونوش کے بعد ایل پی جی میں اضافہ کریا گیا، ایل پی جی کی نئی قیمت134 روپےتک پہنچ گئی، جس سے گھریلو سلنڈر1564 روپے کا ہوگیا،اس کےساتھ ساتھ دالوں اور مرغی کی قیمتوں میں بھی ہوشرباء اضافہ ہوا، قیمتوں میں اضافے نے عوام کی چیخیں نکلوادیں ہیں،دالوں کی قیمتوں میں25روپےتک کے اضافے پر غریب طبقہ کے عوام بلبلا اُٹھے ہیں۔
شہریوں کاکہناتھاکہ ہم جائیں تو کہاں جائیں؟ ہرحکومت ہمیں سبز باغ دکھاتی ہے مگر موجود حکومت نے تو مہنگائی کی انتہا کردی،ہم نئے پاکستان کے نام پر تبدیلی سے مایوس ہوچکے ہیں۔