مصطفی ٹاؤن:سیلون میں چوری کی واردات،سٹی42نے واقعہ کی فوٹیج حاصل کر لی

8 Apr, 2018 | 09:44 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عابدچوہدری:پولیس روایتی سستی کا شکار، صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا، صدر ڈویژن اور مصطفی ٹاؤن کے سیلون میں واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو منظر عام پر لے آیا۔

فوٹیج میں ڈاکوئوں کو ہیئر سیلون میں ڈکیتی کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ایک ڈاکو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا رہا ہے تو دوسرا کیش کاؤنٹر سے پیسے نکال رہا ہے۔ ڈاکویرغمالی کسٹمرز اور دکاندار سے 33 ہزارروپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ان ڈاکوؤں نے سبزہ زار کے ایک جنرل سٹور میں بھی ڈکیتی کی، دونوں کے چہرے فوٹیج میں واضح دکھائی دے رہے ہیں، مگر پولیس کی جانب سے روایتی کارروائی پر ہی دوکانداروں کو ٹرخایا جانے لگا ہے۔

مزیدخبریں