الجیل گارڈن کی جانب سے مقامی ٹیموں کا پہلا ٹی ٹوونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ

8 Apr, 2018 | 07:47 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عثمان الیاس:الجیل گارڈن کی جانب سے مقامی ٹیموں کے پہلے ٹی ٹوونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد، چھ ٹیمں تشکیل دے دی گئیں، تقریب میں چوہدری نصراللہ وڑائچ سمیت سوسائی کے دیگر عہدارن نے شرکت کی ۔

فیض پور انٹر چینج الجیل گارڈن کی جانب سے پہلے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر چوہدری کاشف، ایازچھٹہ، ملک محمد وراث، میاں مبین، محمد عاصم اور جیمل احمد سمیت دیگر عہدارن نے شرکت کی، اس ٹورنامنٹ میں چھ ٹیموں کے درمیان میچزکھیلے جائیں گے۔

اس موقع پر چوہدری نصر اللہ وڑائچ کا کہنا ہے کہ کرکٹ مقابلوں سے ہمارے میدان کی رونق بحال ہوگی اور اس سے حاصل ہونے والا منافع البشیر ٹرسٹ کو دے کر مستحق لوگوں مدد کی جائے گی۔

مزیدخبریں