تجاوزات کا خاتمہ ہرصورت یقینی بنایا جائے: میئرلاہور

8 Apr, 2018 | 07:27 PM

عطاءسبحانی
Read more!

راؤدلشاد:میئرلاہورکرنل ریٹائرڈمبشر جاوید نے کاہنہ کی رمضان بازار سائٹ کادورہ کیا، انہوں نے کہا کہ بازار کے اطراف میں تجاوزات کا خاتمہ ہرصورت یقینی بنایا جائے۔

کاہنہ میں میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نےرمضان بازارکا دورہ کیا، ڈپٹی چیف آفیسرنشتر زون رانا اشرف نے انھیں انتظامات سےمتعلق بریفنگ دی، اس موقع پر میئرلاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کا کہنا ہے کہ تجاوزات کاخاتمہ ہرصورت یقینی بنایاجائے تاکہ شہری بلا رکاوٹ رمضان بازار کا رخ کرسکیں اور شہریوں کو سستی اشیاء خورونوش کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

 اس موقع پر ایکسئسین عامربٹ، چیئرمین یونین کونسل 247سعادت رحمانی، محمد ارشد رضاء ایڈووکیٹ، زونل آفیسر انفر اسٹرکچر اور ایس ڈی او زاہد سمیت دیگر موجود تھے۔

مزیدخبریں