قائداعظم سولر پاور پلانٹ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کا حکم

8 Apr, 2018 | 06:36 PM

عطاءسبحانی
Read more!

ملک اشرف:چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے قائداعظم سولر پاور پلانٹ اور پاور کمپنیوں پرازخود نوٹس لے لیا، قائداعظم سولر پاور پلانٹ پر آنے والی لاگت، بجلی کی پیداوار، اخراجات اور کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے قائد اعظم سولر پاور پلانٹ اور پاور کمپنیوں پر از خود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو مکمل رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ قائداعظم سولر پاور پلانٹ اور پاور کمپنیوں پر اربوں روپے خرچ کیے گئے، لیکن مطلوبہ نتائج کیا نکلے؟؟

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھاکہ نجم احمد شاہ قائد اعظم سولر پاورکمپنی میں کارکردگی دکھانے کے بعد اب محکمہ صحت میں آگئے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے چودہ اپریل کو سابق چیف ایگزیکٹو آفیسرقائداعظم سولر پاور کمپنی نجم احمد شاہ کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا۔

مزیدخبریں