(نادیہ مرزا) لاہور میں چھٹی کے روز سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، ہوائوں کے چلنے سے موسم قدرے بہتر ہوگیا, محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی کے بعد گرمی سے تنگ لاہوریوں میں خوشی لہر دوڑ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں آندھی کے امکانات ہیں جبکہ منگل اور بدھ کے روز لاہور میں بادل برسیں گے۔ جس کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔
ماہرین موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 اور کم سے کم 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کے امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔