(قذافی بٹ) عام انتخابات 2018 کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے ابھی سے امیدواروں کا فیصلہ کر لیا۔ معرکہ لاہور میں 6 قومی اور 14 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے امیدوار فائنل کر لیے گئے۔
سٹی 42 کے مطابق تخت رائیونڈ گرانے کے لئے تحریک انصاف نے پلان تیار کر لیا۔ ن لیگ کا گڑھ تصور کیے جانے والے لاہور کو فتح کرنے کے لیے پی ٹی آئی مضبوط امیدوار میدان میں اتارے گی۔ پہلے مرحلہ میں قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لیے 14ناموں کو فائنل کر لیا گیا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔احتساب سب کا ہوگا، قوم کی ایک ایک پائی وصول کروں گا: چیف جسٹس پاکستان
ذرائع کے مطابق حتمی اعلان عمران خان پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد کریں گے۔ پارٹی چیئرمین عمران خان این اے 129 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ جبکہ علیم خان قومی اور صوبائی اسمبلی دونوں حلقوں سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔ ذرائع کے مطابق کچھ حلقوں میں ایک سے زیادہ امیدوار سامنے آنے کے بعد پارٹی کوامیدوارو ں کے چنا میں مشکلات کا سامنا ہے۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کی سنی گئی ، چیف جسٹس نے انصاف میں تاخیر کا نوٹس لے لیا
پارٹی ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ میں علیم خان لاہور کے حلقوں کے حوالے سے عمران خان کو بریفنگ دیں گے۔ شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں میں این اے 125 سے ڈاکٹر یاسمین راشد، این اے 128 سے اعجاز ڈیال،این اے 129 سے عمران خان، این اے 130 سے شفقت محمود ، این اے 131 سے علیم خان، این اے 132 سے منشاءسندھو، این اے 133 سے اعجاز چودھری اور این اے 135 سے کرامت کھوکھر امیدوار ہوں گے۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔چیف جسٹس آف پاکستان معذوروں کے مسیحا بن گئے
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 144 سے یاسر گیلانی، پی پی 149سے آجاسم شریف، پی پی 151 سے میاں اسلم اقبال، پی پی 153 سے ڈاکٹر نوشین حامد، پی پی 157 سے علیم خان، پی پی 158 سے حامد سرور، پی پی 159 سے ڈاکٹر مراد راس، پی پی 160 سے میاں محمود الرشید، پی پی 161 سے شعیب صدیقی، پی پی 164 سے چودھری یوسف میو، پی پی 167 سے سرفراز کھوکھر، پی پی 169 سے چودھری امین اور پی پی 172 رانا جاوید عمر حصہ لیں گے۔