ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس آف پاکستان معذوروں کے مسیحا بن گئے

چیف جسٹس آف پاکستان معذوروں کے مسیحا بن گئے
کیپشن: City42 - CJP
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک اشرف) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار مسیحا بن گئے۔ لاہور رجسٹری کے باہر معذوروں کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور نوکریاں اور وظائف نہ ملنے پر ازخود نو ٹس لے لیا۔ جس کے بعد مظاہریننے سپریم کورٹ سے امید لگا لی۔

سٹی 42 کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار بغیر پروٹوکول سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر احتجاج کرنے والے معذور افراد کے درمیان پہنچ گئے اور ان کی فریاد سنی۔ احتجاج کرنے والے افراد نے اپنی فریادیں سناتے ہوئے کہا کہ آپ کے دور میں ہی ہمارے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کا کیس عدالت میں چلے گا ۔سب کو بلائیں گے اور ان کے ساتھ انصاف ہوگا۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار چھٹی کے روز بھی از خود نوٹس کیسز کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئےہیں، گزشتہ روز چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے صحافی قتل کیس، مبشرہ زیادتی و قتل کیس، سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار کے ازخود نوٹس کیسز کی سماعت کی تھی۔