امجد خان آفریدی کے فارم ہاؤس پر نامعلوم افراد کا حملہ، فائرنگ سے بیٹا زخمی

7 Sep, 2024 | 09:17 PM

ویب ڈیسک : پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے ترجمان و سابق وزیر امجد خان آفریدی کے فارم ہاؤس پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ، نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں امجد خان آفریدی کا بیٹا بابر عظیم زخمی ہوگیا۔ 

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امجد خان آفریدی کے بیٹے بابر عظیم آفریدی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امجد خان آفریدی کے فارم ہاؤس کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔ بابر عظیم آفریدی نے کوہاٹ میں تحصیل چیئرمین کے لئے انتخابات میں حصہ بھی لیا تھا ۔ 

 امجد خان آفریدی نے اپنے فارم ہاؤس پر حملے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جان کی قیمت پی ٹی آئی دور میں سستی ہوگئی ہے، حق و سچ کے لئے آواز بلند کرتے رہے گے، پیپلز پارٹی کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہیں کرے گی، واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں، پیپلز پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین خوفزدہ ہیں ۔ 

مزیدخبریں