ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کاجلسہ،اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں کو بند کرنے کیلئے کنٹینرز پہنچا دئے گئے

پی ٹی آئی کاجلسہ،اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں کو بند کرنے کیلئے کنٹینرز پہنچا دئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسےکو روکنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف شاہراہوں کو بند کرنے کیلئے کنٹینرز پہنچا دئے گئے۔ 

اسلام آباد میں مختلف شاہراہوں کو بند کرنے لیے کنٹینرز لگاکر جلسے میں شریک ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو روکنے کی کوشش  جاری ہے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سری نگر ہائی وے پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے،اسلام آباد ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ کے مقام پر بھی مزید کنٹینرز پہنچا دیئے گئے،فیض آباد کے مقام پر بھی مزید کنٹینرز پہنچا دیئے گئے۔ 

 واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا مقام ترنول سے سنگجانی کے مقام پر منتقل کیا گیا اور اس کا این او سی بھی جاری کیا گیا تاہم انتظامیہ اب اس جلسے کو روکنے کیلئے متحرک ہے۔ 

 اس سے قبل 22 اگست کو بھی اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا ایک جلسہ مذہبی جماعت کے احتجاج کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا۔