محمد حسن: عدالت نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد ارباب بھیل کو 2 کیسز میں 15 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشتگرد ارباب بھیل کو سزا سنائی۔ دہشت گرد کو کالعدم تنظیم کی مالی معاونت اور غیرقانونی اسلحہ کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے ،ارباب بھیل کو ایک کیس میں 10سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دوسرے کیس میں 5 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے ۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ارباب بھیل کا تعلق جسقم آریسر گروپ سے ہے ۔