محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق اہم پیشگوئی کردی

7 Sep, 2024 | 07:23 PM

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار  کے روز اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا، خیبرپختونخوا میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بھی صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم سندھ میں بھی صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا۔

دوسری جانب کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں