ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضا علی کو بھارتی گانے ”آج کی رات مزہ حسن کا لیجیے“ پر ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

فضا علی کو بھارتی گانے ”آج کی رات مزہ حسن کا لیجیے“ پر ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ماڈل ، اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر بھارتی گانے کے ساتھ بولڈ ویڈیو شیئر کی جس پر شائقین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اداکارہ فضا علی نے چند دن قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی گانے ”آج کی رات مزہ لیجیے“ پر اپنی بولڈ ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہیں ادائیں دکھاتے دیکھا گیا۔مختصر ویڈیو میں فضا علی گلاس اٹھا کر ادائیں دکھاتی نظر آتی ہیں جب کہ انہوں نے مغربی طرز کا لباس پہن رکھا ہے۔ اداکارہ نے ویڈیو  میں بھارتی آئٹم گانا ”آج کی رات مزہ حسن کا لیجیے“ لگایا جس پر شائقین کی جانب سے اداکارہ پر تنقید کی گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے فضا علی کی ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے زیادہ تر ان کی ادائوں اور ویڈیو کو نامناسب اور فحش قرار دیتے ہوئے ان کے لیے سخت الفاظ بھی استعمال کیے جبکہ کہیں پر مداحوں کی جانب سے محبت بھرے الفاظ استعمال کیے گئے۔

بعض مداحوں نے انہیں طعنے دینا شرو ع کیے کہ اب وہ انسٹاگرام پر ایسی ویڈیوز لگا رہی ہیں لیکن مقدس مہینے رمضان المبارک میں مذہبی پروگرامات کرتی دکھائی دیں گی۔