ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے بجلی بلوں پر دیا جانے والا ریلیف صارفین کو ملنا شروع ہو گیا ۔ لیسکو کے صارفین کو گزشتہ مہینے خرچ کی ہوئی بجلی کے جو بل اب موصول ہو رہے ہیں ان میں یہ تحریر ہے کہ ’آپکے بل کے 5418 روپے وزیراعلیٰ مریم نواز نے ادا کردیے‘، لیسکو کے ساتھ یہ ریلیف پنجاب بھر میں تمام پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کے کنزیومرز کو دیا جا رہا ہے۔ تمام کمپنیوں کے صارفین کو مریم نواز کے فراہم کردہ ریلیف والےبجلی بل ملنا شروع ہو گئے ہیں۔
پنجاب حکومت نے 200 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ 14 روپے کمی کردی ہے اور یہ ریلیف اگست اور ستمبر کے بلوں میں دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ مریم نواز کی جانب سے بجلی کے بلوں مین خصوصی ریلیف ستمبر میں استعمال کی جا رہی بجلی کے بلز پر بھی دیا جائے گا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ریلیف والا بجلی بل کی ایک فوٹو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا تھا کہ’پنجاب کے لوگوں کے لیے خوشخبری آگئی ہے، مریم نواز نے عوام سے جو وعدہ کیا وہ آج پورا کردیا ہے، الحمدللہ میری وزیراعلیٰ عوام کو ہر ممکنہ حد تک ریلیف دے رہی ہیں‘۔
ریلیف کے بعد پنجاب کے دیگر شہریوں کی طرح لیسکو کے صارفین کو بھی بجلی بلوں میں ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے اور بل شہریوں کو مل چکے ہیں۔
لیسکو صارف کی جانب سے بل سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا جس میں صوبائی حکومت کے ریلیف کو پرنٹ کیا گیا ہے۔ بل پر لکھا گیا ہےکہ ’آپ کا موجودہ بل 18136روپے ہے جس میں سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 5418 روپے ادا کردیے ہیں اب آپ کے ذمے بقیہ12718 روپے ہیں‘.