ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ختم نبوتﷺ کانفرنس کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل

ختم نبوتﷺ کانفرنس کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : لاہور ٹریفک پولیس نے ختم نبوتﷺ کانفرنس کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل کرلئے، ایس پی سٹی کی سپرویژن میں 20 سینئر وارڈنز اور 514 ٹریفک وارڈنز تعینات ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہو رکے علاقے کچہری چوک،پیر مکی سے جانب گریٹر اقبال جزوی ڈائیورشنز لگا دی گئیں ہیں۔ایس پی سٹی کی سپرویژن میں 20 سینئر وارڈنز، 514 ٹریفک وارڈنز تعینات ہوں گے جو پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے جبکہ لوڈ بڑھنے پر گریٹر اقبال سے ملحقہ روڈز سے مزید ڈائیورشنز لگائی جائیں گی.

سی ٹی او کے مطابق گجرات، گوجرانوالہ سے آنے والے شہری سیالکوٹ موٹروے ، لاہور رنگ روڈ جلسہ گاہ پہنچ سکتے ہیں۔ سرگودھا، فیصل آباد سے آنے والے شہری موٹروے براستہ سگیاں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

دوسری جانب ساہیوال،اوکاڑہ سے  آنے والے براستہ ٹھوکر نیاز بیگ، بابوصابو، ایلویٹیڈ ایکسپریس وے سے جلسہ گاہ پہنچ سکتے ہیں، مال رود، جیل روڈ سے آنے والے شہری براستہ کچہری چوک، سگیاں جلسہ گاہ پہنچ سکتے ہیں۔