اسکول میں زیادتی کانشانہ بنایا گیا، کم عمر بچیوں کا عدالت میں بیان

7 Sep, 2024 | 05:54 PM

سٹی42:  : گوجرانوالہ کے ایک سکول میں کئی سال تک  طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں سرکاری اسکول ٹیچر کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ متاثرہ طالبات نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروادیا ۔  پانچ سٹوڈنٹس کے بیانات سامنے آ چکے ہیں، ان کا میڈیکولیگل بھی ہو چکا ہے جس مین زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ اس درندے کا نشانہ بننے والی سٹوڈنٹس کی تعداد  زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ بیشتر سٹوڈنٹس مزید  تذلیل اور توہین سے بچنے کے لئے اس درندے کے جرائم کا نشانہ بننے کے بعد خاموش رہیں۔ 

اب تک سامنے آنے والے حقائق کے مطابق سرکاری سکول کی ایک ٹیچر کے شوہر عمران کے سکول مین زیر تعلیم سٹوڈنٹس کو  جبری زیادتی کا نشانہ بنانے کا سلسلہ کافی عرصہ سے جاری تھا۔ یہ درندہ  اپنی مکروہ حرکتوں کی ویڈیو فلمیں بھی بنا رہا تھا اور ان کے ذریعہ  سٹوڈنٹس کو بلیک میل کر کے انہیں خاموشی سے جبر کا نشانہ بنتے رہنے پر مجبور کرتا تھا۔  جنسی درندہ  کئی سال سے اسکول میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ متاثرہ  بچیوں کی عمریں 11 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بچی نےگھر والوں کو اس بارے میں بتایا جس پر والدین نے مل کر پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا،  اس درندے کے خلاف 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 

پولیس نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف بھی کر لیا ۔ 

پولیس نے  اسکول کو بھی تالہ لگا کر بند کر دیا۔ 

متاثرہ بچیوں کا عدالت میں بیان  

جبری ریپ کا نشانہ بننے والی  کمسن  طالبات نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروادیا، متاثرہ طالبات نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور دیگر لڑکیوں سے بھی ملزم نے زیادتی کی ہے۔ ملزم ویڈیو بناتا اور دھمکیاں دیتا تھا کہ ویڈیو وائرل کردوں گا۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اسکول کے اوپر والی منزل پر خاتون ٹیچر کی رہائش ہے اور اوپر والے فلور پر ہی ہمیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

دوران سماعت عدالت میں گرفتار ملزم عمران کو بھی پیش کیا گیا، ملزم نے عدالت میں کہا کہ وہ اس پر کچھ بھی نہیں کہناچاہتا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے بیانات سربمہر لفافے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوا دیے۔

مزید تفصیلات
گوجرانوالہ کے سرکاری سکول میں کم عمر بچیوں کے ریپ کے مقدمہ میں متاثرہ طالبات کے بیانات عدالت میں ریکارڈ کرلیے گئے۔ ملزم ریپ کرنے کے دوران ویڈیو ز بنا کر  کم عمر بچیوں کو بلیک میل بھی کرتا رہا ہے۔سفاک ملزم  عمران چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


گوجرانوالہ میں تھانہ صدر کے علاقے ٹھیڑی سانسی کے گورنمنٹ نان فارمل بیسک ایجوکیشنل سکول میں طالبات سے زیادتی کیس میں متاثرہ طالبات کے بیانات عدالت میں ریکارڈ کرلیے گئے۔ کم عمر کی بچیوں نے عدالت کو بتایا کہ  جنسی درندہ عمران ویڈیو بنا کر طالبات کو بلیک میل کرتا رہا ہے۔

مجرم کے سنگین جرائم کے ثبوت مجرم سے ہی مل گئے

پولیس ذرائع  نے تصدیق کی ہے کہ ملزم کے قبضے سے اس کے زیر استعمال کئی موبائل  فون اور  لیپ ٹاپ بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ ملزم کے موبائل فونز  اور لیپ ٹاپ سے بہت سی  ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔

چھ روز کا ریمانڈ، پانچ مقدمات کا اندراج

ملزم عمران چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔  متاثرہ طالبات کے والدین کی مدعیت میں پانچ مقدمات تھانہ صدر میں درج ہیں، مقدمات زیادتی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیے گئے۔

رسائی کا ذریعہ سکول کینٹین

سرکاری سکول کی ایک  ٹیچر کے شوہر ملزم عمران نے سرکاری سکول میں انتظامیہ کی اجازت سے  کنٹین بنارکھی تھی۔ اسی کینٹین مین آنے جانے والی بچیوں کو وہ جرائم کا نشانہ بناتا تھا اور انہیں بہلا پھسلا کر اور بعض اوقات ڈرا دھمکا کر سکول کی اوپری مزل پر واقعی اپنی  سکول ٹیچر بیوی کو ملی ہوئی سرکاری رہائش گاہ لے جاتا تھا جہاں اس نے بہت سی بچیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کی اب تک کارروائی

بچیوں کے خلاف سنگین نوعیت کے جرائم کی پہلی شکات تھانے میں پہنچنے کے بعد یہ واقعہ سی پی او گوجرانوالہ کے  علم میں لایا گیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خود اس واقعہ کا نوٹس لیا اور  چائلڈ پروٹیکشن بیورو ک ی چئیرپرسن حنا پرویز بٹ کو اس سنگین جرم میں نشانہ بننے والی بچیوں کی پروٹیکشن، مدد اور مجرم کو  قرار واقعی سزا دلوانے کا ٹاسک دیا۔ پولیس کے سی پی او  نے تھانہ صدر کی پولیس کو برق رفتار کارروائی کرنے کا ٹاسک دیا جس کے نتیجہ میں پولیس اب  تک  نہ صرف سفاک ملزم کو گرفتار  کر چکی ہے بلکہ ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔ اپنے سنگین گرائم کے شواہد بھی خود برآمد کروا دیئے۔ یا ملزم کے موبائل فونز سے کم عمر بچیوں کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برامد ہوئی تھیں۔ 

جنسی درندے کی بیوی روپوش

ملزم عمران کی مبینہ سہولت کار ی میں ملوث اس کی بیوی سکول ٹیچر تاحال گرفتار نہیں ہو سکی۔معلوم ہوا ہے کہ وہ خاتون روپوش ہے۔

حنا پرویز بٹ گوجرانوالہ پہنچ گئیں

 گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو حناء پرویز بٹ کا متاثرہ بچیوں کی مدد کرنے کے لئے ان کے گھروں میں گئیں۔  حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچیوں اور انکے والدین سے ملاقات کی اور متاثرہ طالبات کے والدین کو بھر پور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ سی پی او گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو سخت سزا دلوائی جاے گی۔ اس افسوسناک واقعہ کے حوالے سے شہر بھر میں شدید خوف وہراس اور غم وغصہ پایا جارہا ہے۔

مزیدخبریں