وقاص احمد : لاہور کے علاقے شاہدرہ میں لطیف چوک کے قریب دفتر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری ہو گئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہدرہ میں دفتر کے باہر سے چوری ہونیوالی موٹر سائیکل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔
پولیس وین شہری کے دفتر کے باہر رکتی ہے۔سی سی ٹی وی کے مطابق پولیس یونیفارم میں ملبوس ایک شخص دفتر کے اندر جاتا اور موٹر سائیکل کی چابی اُٹھا لیتا ہے۔ پولیس کی وین جانے کے بعد پولیس یونیفارم میں ملبوس شخص شہری عمران کی موٹر سائیکل لے جاتا ہے۔
متاثرہ شہری کی جانب سے تھانہ شاہدرہ میں موٹر سائیکل چوری کی درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ موٹر سائیکل تھانہ شاہدرہ میں ہے نہ ہی شاہدرہ ٹاون میں ، معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، موٹر سائیکل لے جانے والے اصلی پولیس اہلکار ہیں یا جعلی جلد حقائق سامنے آئیں گے۔