لاہور میں ڈاکو راج برقرار ، چوری کے 35 ہزار 710 واقعات رپورٹ

7 Sep, 2024 | 05:24 PM

اسرار خان : لاہور میں ڈاکوؤں اور چوروں کا راج برقرار ، رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران چوری کے 35 ہزار 710 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 8912 شہری راہزنی کی وارداتوں کا شکار ہوئے ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 9029 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا،  ماڈل ٹاؤن ڈویژن چوری کی 7752 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویژن چوری کے 5862 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، سٹی ڈویژن میں 5400، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں چوری کے 4537 مقدمات درج ہوئےہیں۔سول لائنز ڈویژن میں چوری کی 3130 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ہیں۔

دوسری جانب راہزنی کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 1653 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن راہزنی کی 1630 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن راہزنی کے 1616 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، کینٹ ڈویژن میں 1546 جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں راہزنی کے 1526 مقدمات درج ہوئے ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق سول لائنز ڈویژن میں 941 شہری راہزنی کی وارداتوں کا شکار ہوئے ہیں۔ 

مزیدخبریں