لاہور میں 283 ٹریفک حادثات ، 321 افراد زخمی

7 Sep, 2024 | 04:45 PM

اسرار خان : لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 283 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔

ریسکیو حکام کے  مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 283 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 321 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 99 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 222 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔ 

مزیدخبریں