ایل ڈی اے کا غیرقانونی تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

7 Sep, 2024 | 04:30 PM

سٹی 42 : ایل ڈی اے انفورسمنٹ ونگ کی جانب سے غیرقانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا ہے۔ 

ایل ڈی اے انفورسمنٹ ونگ نے برکت مارکیٹ اور گارڈن ٹاؤن مین مارکیٹ کے اطراف گرینڈ آپریشن کیا، گرینڈآپریشن کے دوران تمام مارکیٹوں کے اطراف سے درجنوں شیڈز،سائن بورڈہٹادیئےگئے، اس کے علاوہ 70سےزائدمقامات پرغیرقانونی تجاوزات ختم کرکے 6ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا ۔ 

ایل ڈی اے کی جانب سے شہرمیں غیرقانونی تعمیرات،تجاوزات اورسائن بورڈزکیخلاف آپریشن جاری ہے ۔ 

مزیدخبریں