لاہور بورڈ ؛ 17 ستمبر کو ہونیوالے پیپر ملتوی

7 Sep, 2024 | 03:38 PM

 جنید ریاض : لاہور تعلیمی بورڈ نے 17 ستمبر کو ہونے والے پیپر ملتوی کر دیے ۔   

لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر میٹرک سیکنڈ اینول کے امتحان کا سلسلہ جاری ہے ۔

بورڈ حکام کے مطابق  17 ستمبر کو عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر عام تعطیل ہوگی، تاہم 17 ستمبر کو ہونے والا پیپر ملتوی کر دیئے گئے ہیں ۔  17 ستمبر کو ہونے والے پیپرز اب 19 ستمبر کو ہوں گے ۔ 

واضح رہے کہ 17 ستمبر کو ایجوکیشن، تاریخ پاکستان اور تاریخ اسلام کا پیپر لیا جانا تھا۔ 

مزیدخبریں