جنید ریاض : لاہور تعلیمی بورڈ نے 17 ستمبر کو ہونے والے پیپر ملتوی کر دیے ۔
لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر میٹرک سیکنڈ اینول کے امتحان کا سلسلہ جاری ہے ۔
بورڈ حکام کے مطابق 17 ستمبر کو عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر عام تعطیل ہوگی، تاہم 17 ستمبر کو ہونے والا پیپر ملتوی کر دیئے گئے ہیں ۔ 17 ستمبر کو ہونے والے پیپرز اب 19 ستمبر کو ہوں گے ۔
واضح رہے کہ 17 ستمبر کو ایجوکیشن، تاریخ پاکستان اور تاریخ اسلام کا پیپر لیا جانا تھا۔