ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی  سٹیڈیمز کی تعمیر محسن سپیڈ سے کرنے  پر کمر بستہ

 محسن نقوی  سٹیڈیمز کی تعمیر محسن سپیڈ سے کرنے  پر کمر بستہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد :  پی سی بی  کے چئیرمین محسن نقوی  نے کہا ہے  کہ تمام بڑے کرکٹ ممالک چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر ہمارے ساتھ ہیں، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی۔ راولپنڈی سٹیڈیم گرا کر دوبارہ بنے گا، اسلام آباد میں دبئی جیسا  سٹیڈیم بنائیں گے، کراچی مین سٹیڈیم پر کام تیزی سے جاری ہے۔ 

محسن نقوی نے ہفتہ کے روز لاہور میں قذافی سٹیڈیم کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے  موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ کوشش ہے 30 ستمبر تک بیسمنٹ سے نکل آئیں، تین ہفتے میں ایک فلور تیار کیا جائے گا ۔، تین تین ہفتے میں ایک ایک ایک فلور مکمل ہوگا، پویلین اسٹیل کا ہو گا اور 31 دسمبر تک مین بلڈنگ کھڑی ہو گی، 31 دسمبر تک جو کام مکمل ہو سکتا ہوگا اس کو ہی پورا ختم کیا جائے گا، قذافی اسٹیڈیم کے پورے انکلوژر نئے بنیں گے۔

اسلام آباد میں دبئی جیسا سٹیڈیم

محسن نقوی نے بتایا کہ راولپنڈی سٹیڈیم کی حالت بہت خراب ہے، پنڈی سٹیڈیم کو گرا کر دوبارہ بنائیں گے اس لئے کام روک دیا گیا  ہے۔ اسلام آباد میں نیا سٹیڈیم بنائیں گے اس کا ڈیزائن تیار ہے ، اسلام آباد میں دبئی اسٹیڈیم کی طرز پر نیا اسٹیڈیم بنایا جائے گا  اسلام آباد میں ڈی ایچ اے اور سی ڈی اے کی آپشن موجود ہے ۔ کراچی سٹیڈیم کا مشکل ٹاسک ہے لیکن ہم ہمت کر رہے ہیں ،ایف ڈبلیو او کی بہترین ٹیم کراچی پہنچ گئی ۔

ہوٹلز کی تعمیر 

  محسن نقوی نے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل کا کام چیمپئینز ٹرافی کے بعد شروع ہوگا، انٹرنیشنل ہوٹل چین کو لایا جائے گا جس سے بورڈ کو ریونیو ملے گا۔ کراچی میں بھی پی سی بی کی زمین ہے وہاں بھی ہوٹل بنائیں گے 

انگلینڈ کے پاکستان ٹؤر کے انتظامات مکمل ہیں، میچ وینیوز پر ہی ہوں گے

محسن نقوی نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ راولپنڈی اور ملتان کے وینیوز سے مطمئن ہے۔ 

تمام ملک چیمپئینز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر ہمارے ساتھ

محسن نقوی نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کےاجلاس میں ویڈیولنک کےذریعےشرکت کرونگا ۔ تمام بڑے کرکٹ ممالک چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر ہمارے ساتھ ہیں ۔ نہوں نے کہا کہ جے شاہ سے رابطہ رہتا ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی۔

کپتان کا انتخاب

 پی سی بی کے چئیرمین  نے کہا کہ کپتان کے انتخاب کا فیصلہ کوچ اور سلیکشن کمیٹی ہی کرےگی۔ کوچز اور سلیکشن کمیٹی سے آج بھی میٹنگ اور 22 ستمبر کو بھی ملیں گے۔ کوچز اور سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر کپتان کا فیصلہ کریں گے ۔