ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بجلی بلوں میں ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں لگائے گئے 36 قسم کے ٹیکسز کو ختم کیا جائے، حکومت نے 14 روپے کا بجلی بلوں میں جو ریلیف دیا ہے وہ ناکافی ہے، بجلی بلوں پر 14 روپے کا ریلیف پورے پاکستان کیلئے ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پیچھے دنوں کامیاب شٹرڈاؤن ہڑتال کی، ہم مزید ہڑتالیں کریں گے اور عدالت کا راستہ بھی اختیار کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں جاری دہشتگردی کے تانے بانے بھارت اور امریکا سے ملتے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی نائن الیون کے بعد آئی ہے۔