ویب ڈیسک:بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم سے متعلق کیس کے فیصلے بعد 190 ملین پاؤنڈ کیس میں رعایت طلب کر لی۔
تفصیلات کےمطابق عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، دوران سماعت بانی پی ٹی آئی نے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر دی۔
وکیل بانی پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190ملین پاونڈ کا کیس بنتا ہی نہیں، نیب ترامیم میں کابینہ کے تمام فیصلوں کو تحفظ حاصل ہے،سوال یہ ہے کہ نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار بنتا ہے یا نہیں۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا اگر عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار ہے تو پھر بریت کی درخواست سنی جاسکتی ہے،وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا ہم نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج ہی نہیں کیا ہے، عدالت کے دائرہ اختیار کا فیصلہ کرنا عدالت کی صوابدید ہے۔
احتساب عدالت نے 190ملین پاونڈٰریفرنس کی سماعت ڈیڑھ گھنٹے کا وقفہ کیا،احتساب عدالت نے وقفے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے،190ملین پاونڈریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔