ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے 1815 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد

لاہور کے 1815 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: ضلعی انتظامیہ لاہور کی ڈینگی کارروائیاں جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1815 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔

تفصیلات کےمطابق ڈی سی موسیٰ رضا نےای ایم آئی سوسائٹی رائیونڈ میں ڈینگی ٹیموں کی انسپکشن کی، ڈی سی نے کنفرمڈڈینگی کیس رسپانس کا جائزہ لیا ،گھر کے باہرڈینگی سٹیکر چسپاں کروایا، ہدایت کی کہ ڈینگی ٹیمیں ڈینگی سپرے کو یقینی بنائیں۔

ڈی سی سید موسیٰ رضا کا کہناتھا کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس پر خصوصی توجہ دی جائے،ہاٹ سپاٹس کی سو فیصد کوریج کی جائے،دوران انسپکشن 59067 ہاٹ سپاٹس کو چیک کیا گیا،ڈینگی سروئلنس ٹیموں نے 5،68،366 کنٹینرز کو چیک کیا گیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1815 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 75 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔