بانی پی ٹی آئی کا نائب کپتان ہوں، بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، شاہ محمود قریشی

7 Sep, 2024 | 02:11 PM

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا نائب کپتان ہوں،  میں بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ 

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں آج سانحۂ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، دوران سماعت شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ روسٹرم پر آ کر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب مقدمات درج کیے گئے تب میں پنجاب میں نہیں تھا، مجھے ایک سال دو ماہ بعد گرفتار کیا گیا، جب میں رہا ہوا تو مجھے 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کر لیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میں بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، بانیٔ پی ٹی آئی کا نائب کپتان ہوں، 40 سال سے سیاست میں ہوں، آج تک کوئی مقدمہ نہ ہوا، اچانک مجھ پر 55 مقدمات درج ہو گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ دلائل کیوں نہیں دے رہے، یہ جان بوجھ کر التواء چاہتے ہیں، اگر ہم گناہ گار ہیں تو ہمیں سزا دیں۔ یہ قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں، یہ لوگ ڈرتے ہیں، اگر میں باہر آ گیا تو لوگ اکھٹے ہوں گے۔ ہمیں عدالتوں پر بڑا اعتماد ہے۔

مزیدخبریں