سولر پینل کے شارٹ سرکٹ سے اسکول میں آگ بھڑک اٹھی

7 Sep, 2024 | 01:53 PM

ویب ڈیسک : پشاور میں اچینی رنگ روڈ کے قریب نجی اسکول میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نجی اسکول میں آگ سولر پینل کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی ۔ 

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز عملے نے بھڑکتی آگ پر قابو پالیا ہے، آگ لگنے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزیدخبریں