ویب ڈیسک : سی ٹی ڈی نے بین الصوبائی جعلساز گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب 2 ملزمان گرفتار کر لیے ۔
انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس ونگ نے بین الصوبائی جعلساز گروہ کے خلاف کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں کارروائی کی، جس میں مختلف اداروں اور پولیس کو انتہائی مطلوب 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ ملزمان نیب، ایف آئی اے اور پولیس کو مطلوب تھے، جنہوں نے سندھ اور پنجاب کے سیکڑوں شہریوں سے اربوں روپے کا فراڈ کیا، گرفتار ملزمان شہریوں کو کار، ہاؤس لون اور فنانسنگ کا جھانسہ دیتے تھے۔ ملزمان کے خلاف کراچی، ملتان، راولپنڈی کے تھانوں اور ایف آئی اے میں مقدمات درج ہیں۔