ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری و پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے والے طلبہ کیلئے اہم خبر

سرکاری و پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے والے طلبہ کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد: پنجاب کےپرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئےسیلف فنانس ماڈل کامعاملہ، سرکاری و پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی ایڈمیشن پالیسی پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق کابینہ کمیٹی قانون سازی نےمیڈیکل کالجزمیں داخلوں کی نئی پالیسی مرتب کرنےکی ہدایت کی،محکمہ صحت کو میڈیکل کالجز کی ایڈمیشن پالیسی کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی گئی،کمیٹی میں تمام سٹیک ہولڈرز خصوصاً طلباکی نمائندگی کو یقینی بنانا ہوگا۔

قائمہ کمیٹی کے مطابق ایڈمیشن پالیسیز میں سیلف فنانس پالیسی طبقاتی فرق کی ترویج کا باعث بنتی ہے ،محکمہ صحت کو میڈیکل کالجز میں سیلف فنانس پرداخلے کی پالیسی پر نظر ثانی کی ہدایت کی گئی، میڈیکل کالجز میں خالی نشستوں پرمیرٹ کو ہی ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا، سرکاری و پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں میرٹ ہی واحد معیار ہونا چاہیے ۔
پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں ایڈمیشن کے نام پر تجارت کی جاتی ہے ، میڈیکل کالجز کو منافع بخش مالیاتی ادارہ بنانے کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے ،طلباکے ساتھ سیلف فنانس کے نام پرہونے والی زیادتی کو ہر صورت رکنا چاہیے۔