ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کا ڈی پی او عیسی سکیھرا کو شوکاز نوٹس

لاہور ہائیکورٹ کا ڈی پی او عیسی سکیھرا کو شوکاز نوٹس
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : بھٹہ مالکان کی حراست  سے 18 سالہ نوجوان کی بازیابی کا کیس   لاہور ہائیکورٹ نے  ڈی پی او قصور عیسی سکیھرا کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری  کردیا ۔

جسٹس محمد طارق ندیم نے شہری اللہ یار کی درخواست پر حکم جاری کیا  ،عدالت  نے  حکم عدولی پر ڈی پی او قصور عیسی سیکھرا کو شوکاز نوٹس جاری کیا ،نوجوان کی عدم بازیابی اور ڈی پی او کی عدم پیشی  پر  ڈی پی او کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، عدالت نے اپنے تحریری حکم میں لکھا ہے کہ دو ستمبر کو مغوی کو بازیاب کرنے ، عدم بازیابی کی صورت میں  ڈی پی او قصور کو پیش ہونے کا حکم دیا ، کورٹ آرڈر کے باوجود مغوی بازیاب ہوا اور نہ ہی  ڈی پی او عدالت میں پیش ہوا ، عدالت نے ڈی پی او قصور کو 10 ستمبر کو شوکاز  نوٹس کے جواب سمیت طلب کر لیا  عدالت نے قرار دیا کہ کیوں نہ عدالتی حکم عدولی پر ڈی پی او قصور کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے ، عدالت نے ار پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل کو مغوی کو بازیاب کر کے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے ، تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ مغوی کی عدم بازیابی کی صورت  میں آر پی او شیخوپورہ  کو 10 ستمبر کو خود پیش ہوں ،درخواست گزار اللہ یار نے اپنے بھتیجے محمد عثمان کی بازیابی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer