ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کمپلینٹ اتھارٹی بنانے کیلئے ورکنگ شروع کر دی

محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کمپلینٹ اتھارٹی بنانے کیلئے ورکنگ شروع کر دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : پنجاب میں عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کی جانب ایک قدم ، پولیس کمپلینٹ اتھارٹی بنانے کی تجویز پر زیرغور کیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کمپلینٹ اتھارٹی بنانے کیلئے ورکنگ شروع کر دی ہے۔ یہ شکایت اتھارٹی محکمہ داخلہ کے ماتحت قائم کی جائے گی۔ یہ اتھارٹی پولیس کے متعلقہ شکایات سنے گی اور ان کا ازالہ کرے گی۔ اتھارٹی میں شہری پولیس کے رویے، تفتیش میں جانبداری، ملزمان کی سرپرستی کرنے، مدعی کیساتھ تعاون نہ کرنے، ملزمان کی گرفتاری میں سستی کا مظاہرہ کرنے سمیت دیگر متعلقہ شکایات کی جا سکیں گی۔ اتھارٹی شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے کارروائی عمل میں لائے گی۔ ذرائع کے مطابق اتھارٹی کے قیام کا مقصد پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer