جنید ریاض: ایجوکیشن اتھارٹیز نے ہزاروں اساتذہ کو ترقیاں نہ دینے کا انکشاف کیا ہے۔
سکول ایجوکیشن کے احکامات کے باوجود جنرل کیڈر اور ایکس ایم سی ایل کیڈرز کے ہزاروں اساتذہ پرمووشنز سے محروم ہیں۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ترقیوں کے حوالے سے اجلاس منعقد کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل پروموشنز کمیٹی کے اجلاس 20 ستمبر تک منعقد کیے جائیں گے اور ان اجلاسوں کے نتائج کی رپورٹ جلد پیش کی جائے گی۔