ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کے تحفظ کیلئے ایک اور پولیس خدمت مرکز قائم

شہریوں کے تحفظ کیلئے ایک اور پولیس خدمت مرکز قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاض احمد:وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب کا رائیونڈ،سینٹرل پارک، سفاری گارڈن کے مکینوں کے لئےایک اورتحفہ, شہریوں کی سہولت کے لئے ایک اور پولیس خدمت مرکز قائم کردیا۔

سی ٹی اولاہورعمارہ اطہر کاکہنا تھا کہ سفاری گارڈن رائیونڈ روڈ پر پولیس خدمت مرکز قائم کردیا گیا، سفاری گارڈن،سینٹرل پارک ودیگرسوسائٹیزکےمکینوں کوپولیس سروسزکیلئےدورنہیں جاناپڑے گا،نئے پولیس خدمت مرکز سے لاکھوں شہری پولیس سروسز حاصل کرسکیں گے۔
شہری لائسنس،کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس ویری فکیشن سمیت مختلف 14 سروسز حاصل کرسکیں گے،نئے پولیس خدمت مرکز کے قیام سے شہریوں کا قیمتی وقت بھی محفوظ ہوگا،شہر بھر میں 35 لائسنس سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔