لاہور ہائیکورٹ میں خاتون شکیلہ بی بی کی بازیابی کے متعلق کیس کی سماعت 10 ستمبر کیلئے مقرر

7 Sep, 2024 | 12:09 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے خاتون شکیلہ بی بی کی بازیابی کے متعلق کیس کی سماعت 10 ستمبر کیلئے مقرر کردی ۔
  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ خاتون کی بازیابی کے متعلق شہری زاہد عباس کی درخواست پر سماعت کریں گے ،عدالت نے پولیس کو مغوی کی بازیابی کیلئےمنگل تک کی مہلت دے رکھی ہے ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر اور ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈویژن شہزاد پولیس بھی پیش ہوچکے ہیں ،تھانہ مصطفی ٹاؤن نے مغوی خاتون کے اغوا کا مقدمہ درج کررکھا ہے ، درخواست گزار نے اپنی بیوی اور سالی کی عدم بازیابی پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

مزیدخبریں