ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے خوشخبری

7 Sep, 2024 | 11:45 AM

علی ساحی: لائسنس بنوانے والوں کیلئے خوشخبری ،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی ہدایت پر سائن ٹیسٹ میں پاسنگ مارکس کم کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  صوبائی حکومت نے لائسنس بنوانے کے عمل میں بڑی سہولت فراہم کر دی ،   سائن ٹیسٹ میں پاسنگ مارکس 60 سے کم کر کے 50 کر دیے گئے  جبکہ موٹر سائیکل کے لیے لرنر لائسنس کی بجائے براہِ راست ریگولر لائسنس جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یکم ستمبر سے صوبہ بھر میں لائسنس بنوانے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھی جبکہ  گزشتہ 6 دنوں میں 1 لاکھ 60 ہزار موٹر سائیکلوں کے لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔

موٹر سائیکل کا لائسنس بنوانے کے لیے شہریوں کو شناختی کارڈ لے کر فیس جمع کروانی ہوگی  اور کامیاب ٹیسٹ کے بعد ریگولر لائسنس حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ سائن ٹیسٹ میں 10 نمبر کی کمی کی وجہ سے کامیابی کے تناسب میں مزید 20 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے صوبہ بھر میں اس نئے عملدرآمد کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
 

 
 
 

مزیدخبریں