ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 مئی مقدمات،فواد چودھری کی حاضری معافی کی درخواست منظور

9 مئی مقدمات،فواد چودھری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 5 مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

 اے ٹی سی کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت وکیل ظفر اقبال کی وساطت سے فواد چودھری کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ فواد چودھری کی طبیعت ناساز ہے، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

 جس پر عدالت نے فواد چودھری کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 5 اکتوبر تک توسیع کر دی۔