بیوی پولیس اہلکار کی قاتل نکلی,جرم کا اعتراف کرتے وجہ بتا دی

7 Sep, 2024 | 10:52 AM

ویب ڈیسک: معاشرے میں لرزہ خیز جرائم میں کمی کی بجائے اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے، متعدد واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے اس کے علاوہ  خاوند، بیوی کے درمیان تلخ کلامی کےباعث گھروں کے گھر اجڑ جاتے ہیں، بیوی لالچ یا آشنا سے ملکر شوہر کو قتل کردیتی ہے، ایسا ہی واقعہ پشاور میں پیش آیا جس کو ڈراپ سین ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق 18 اگست کو پولیس اہلکار افتخار کے انتقال کی خبر سامنے آئی تھی اور پولیس اہلکار کی اہلیہ نے شوہر کی موت کے معاملے کو خودکشی قرار دیا تھا۔

پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی گئیں تو یہ بات سامنے آئی کہ پولیس اہلکار نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفی پولیس اہلکار کی اہلیہ کو شک کی بنا کر گرفتار کر کے تفتیش کی گئی تو اس نے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے رقم کے لئے شوہر کو قتل کیا، معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
 

مزیدخبریں